8ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

8ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ماتحت عدلیہ میں بھرتی ہونے والے 8ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھالیا،ججوں کی تقریب حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کی نیو لائبریری میں منعقد ہوئی،فاضل ججوں سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے ایڈیشنل سیشن ججز سے انکے عہدے کا حلف لیا،نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججوں میں شیخ اعجاز پرویز، محمد صفدر عبداللہ عثمان، اخلاق احمد،سردار فیصل نبی خان داہر،عشرت عباس، ناصر محمود سیال اور ظہیر احمد شامل ہیں،تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری مشتاق اوجلہ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیومن ریسورس سردار طاہر صابر بھی موجود تھے۔

حلف،تقریب

مزید :

صفحہ آخر -