اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری عہدے سے ہٹانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے تبادلے کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے،یہ درخواست ہمایوں فیض رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری کیبنٹ ڈویڑن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ صوبے میں جاری پالیسیاں چیف سیکرٹری کے تبادلے سے متاثر ہوں گی،نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی سے کرونا وائرس کے متعلق اقدامات کو نقصان پہنچے گا، نئے چیف سیکرٹری کی تقرری کا نوٹیفیکیشن وزیراعلیٰ کی مشاورت کے بغیر جاری کیا گیا ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد وزیراعظم صوبے کے معاملات میں مداخلت کا مجاز نہیں۔
عہدے سے ہٹانے