قتل کیس میں روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیلئے درخواست دائر

قتل کیس میں روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)کرونا وائرس کے دوران قتل کے مقدمات کے ٹرائل روکنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے،مقامی شہری ذیشان نیامت کی جانب سے قتل کے الزام میں گرفتارملزم کے مقدمہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار کاموقف ہے کہ 21 مارچ سے کرونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آئندہ 6 سے ماہ تک عدالتوں میں ٹرائل دوبارہ شروع ہونے کا امکان نہیں، درخواستگزار نے استدعا کی کہ جیلوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے قتل کے مقدمہ کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر شروع کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -