کورونا کیخلاف ملک کا ساتھ دینے کیلئے یاران وطن پروگرام شروع کر دیا: ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا کیخلاف ملک کا ساتھ دینے کیلئے یاران وطن پروگرام شروع کر دیا: ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برئے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف کام اقدامات میں بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کی خدامات حاصل کرنے کے لیے یاران وطن پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں ناروے میں مقیم ڈاکٹر عثمان مشتاق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بیرون ملک موجود طبی ماہرین جو پاکستان سے تعاون کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے موقع دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاران وطن پروگرام بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کے لیے اور ان کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے ایک موقع دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بیرون ملک طبی ماہر ہیں اور آپ پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی خدمت انجام دینا چاہتے ہیں یا تعاون کرنا چاہتے ہیں، وہ کسی صورت میں بھی ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آپ تربیت دینا چاہتے ہیں، آلات بھیجنا چاہتے ہیں یا مختلف اداروں سے تعاون کے علاوہ، ادویات اور حفاظتی کٹس بھیجنا چاہتے ہیں تو اس قدم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اس پروگرام کے لیے ہمیں اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن (آئی ایم او)کا مکمل تعاون حاصل ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا

مزید :

صفحہ آخر -