قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 5.42فیصد تک کمی

  قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 5.42فیصد تک کمی

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں 1.60 فیصد سے 5.42 فیصد تک کمی کردی۔محکمہ قومی بچت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا ہے۔ نئی شرح منافع کا اطلاق 24 اپریل2020 سے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.40 فیصد سے کم کر کے 8.54 فیصد، 10 سالہ پنشن بیرنیفشری اکاونٹس، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 12.24 فیصد سے کم کرکے 10.32 فیصد، 5 سالہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10.56 فیصد سے کم کرکے 8.28 فیصد جب کہ سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر منافع کی اوسط شرح 11.13 فیصد سے کم کرکے8.10 فیصد کردی ہے۔ دوسری جانب سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 8.60 فیصد سے کم کرکے7 فیصد،شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس میں 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.76 فیصد سے کم کرکے 7.80 فیصد، 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.60 فیصد سے کم کرکے7.50 فیصد اور 12 ماہ کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 12.37فیصد سے کم کرکے6.95 فیصد کردی گئی ہے۔

بچت سکیم

مزید :

صفحہ آخر -