ہمیں بطورقوم کروناوائرس کیخلاف جنگ کوجیتنا ہے،یاسمین راشد

ہمیں بطورقوم کروناوائرس کیخلاف جنگ کوجیتنا ہے،یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر، لیڈی رپورٹر)ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بطورایک قوم ہمیں کروناوائرس کے خلاف جنگ کوجیتنا ہے۔ حکومت پنجاب کروناوائرس کے خلاف جنگ میں بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈیمینشیا، الزائمر کے مریضوں اور انکی دیکھ بھال کرنے والے افراد کے لیے ٹیلی کونسلنگ کیلئے مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن کے خصوصی سیکشن کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔ان کا مزید کہا تھا کہ جی سی یو کی مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن انسانیت کی بھلائی کے لیے بڑی خدمت ہے۔الزائمرز،ڈیمینشیا کے مریض عام مریضوں کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ الزائمرز،ڈیمینشیا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے افرادبعض اوقات ذہنی تناوکاشکارہوجاتے ہیں۔ کروناوائرس کے باعث نفسیاتی مسائل کاسامناکرنے والے افراد جی سی یو ہیلپ لائن کے ذریعے بے پناہ مددحاصل کرسکیں گے۔ بعدازاں جی سی یو عبدالسلام سکول آف میتھیٹیکل سائنسز کی فیکلٹی اورسٹاف کی جانب سے ایک روزہ تنخواہ کاچیک پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشدکو کو وزیر اعظم کوویڈ 19 ریلیف فنڈ کے لئے پیش کیا گیا۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -