مولابخش   گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگزاجازت نہیں دینگے،عبدالعلیم خان

مولابخش   گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگزاجازت نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وزیراعظم ہاؤس سازش اور بھکاریوں کا گڑھ بن چکا، مولابخش چانڈیو
اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سازش اور بھکاریوں کا گڑھ بن گیا ہے،کورونا سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعظم عمران خان چھٹی پر جائیں، پیپلز پارٹی کے بغض میں عمران خان لاک ڈاؤن کو ناکام بنا کر بائیس کروڑ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،گورنر سندھ اور وفاقی وزرا لاک ڈاؤن توڑنے کیلئے لوگوں کو اکساتے پھر رہے ہیں۔خان صاحب کے دیرینہ ساتھی کرکٹر جاوید میاں داد نے درست کہا ہے کہ انہیں مانگنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا،عمران خان کورونا کی وبا کے خاتمے کی حکمت عملی کے بجائے صوبوں کو ناکام کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔وزیراعظم کے جائز اور ناجائز ترجمان ہر وقت لاک ڈاؤن کے خلاف بول رہے ہوتے ہیں، گورنر سندھ اور وفاقی وزرا لاک ڈاؤن توڑنے کیلئے لوگوں کو اکساتے پھر رہے ہیں۔سندھ میں قیامت خیز گرمی اور لاک ڈاؤن میں لوڈشیڈنگ بھی وفاقی حکومت کی سازش ہے اگر عمران خان اسی طرح قوم کو الجھن اور ابہام کا شکار کرتے رہے تو اللہ نہ کرے بڑی تباہی آئے گی۔

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کاشتکار کیلئے اُس کی فصل ہی سب کچھ ہوتی ہے،کسانوں کو اُن کا حق ملے گا اور گندم کی جاری خریداری مہم میں کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے باردانہ کی کھلے بندوں فراہمی کر کے کسان برادری کی مشکلات ختم کر دی ہیں،پنجاب کی گندم پرسب سے پہلا حق اس صوبے کے عوام کا ہے،کسی قیمت پر سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر بہاولپور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ وزارت سنبھالنے کے بعد جنوبی پنجاب کے دورے پر آئے ہیں جس کا مقصد دود دراز کے علاقوں کے کسانوں کی مشکلات کا موقع پر جائزہ لینا ہے۔سینئر ووزیر خوراک عبدالعلیم خان نے مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہرگز کسی سے بلیک میل نہ ہوں اُن سے محکمہ خوراک کے حکام جتنی گندم ہوگی اتنی ہی ادائیگی کرنے کے پابند ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں سے اُن کے مسائل بھی معلوم کیے جس پر زیادہ تر لوگوں نے محکمہ خوراک کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ بغیر پرمٹ پنجاب سے گندم باہر نہیں جائے گی،پنجاب حکومت نے کے پی کے سے بھی تحریری جواب مانگا ہے کہ وہ اپنے صوبے کی گندم کی ڈیمانڈ بتائیں پنجاب اسے پورا کرے گا۔ سینئر وزیر پنجاب نے ایک سوال کے جواب میں یقین دلایا کہ وہ بارشوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے والے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اس معاملے کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے نوٹس میں لائیں گے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔
علیم خان

مزید :

صفحہ آخر -