پنجاب حکومت کا امام مسجد اور انتظامیہ کیلئے شیورٹی بانڈ پرفارما جاری

  پنجاب حکومت کا امام مسجد اور انتظامیہ کیلئے شیورٹی بانڈ پرفارما جاری

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کی جانب سے امام مسجد اور انتظامیہ کے لئے شیورٹی بانڈ پر مشتمل پروفارما جاری کر دیا گیا۔ بیس نکات پر مشتمل ہدایت نامے کے مطابق امام مسجد، انتظامیہ اور نمازی اس ہدایت نامے پر مکمل طور پر عمل کریں گے۔رمضان المبارک میں نماز کی ادائیگی کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے مساجد کے امام اور انتظامیہ کو بیس نکات پر مشتمل پرفارمہ جاری کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا پروفارما متعلقہ تھانے کی پولیس علاقے میں واقع مساجد کو فراہم کرے گی۔ بیس نکاتی پروفارمے کے مطابق مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے آنے والے نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ لازمی قرار دے دیا گیا۔ نمازکی ادائیگی کے لئے بچھائے گئے قالینوں کو بھی ہٹا دیا جائے صاف فرش پر نماز ادا کی جائے۔ نماز سے پہلے اور نماز کے بعد مسجد میں مجمع لگانے، پچاس سال سے زائد عمر کے افراد اور نابالغ بچوں کو مسجد میں آنے سے منع کیا گیا ہے۔پروفارمے کے مطابق مساجد کے منتظمین نمازیوں کے کھڑے ہونے کے نشانات لگا ئیں گے۔ پروفارمے میں واضح کر دیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران اگرکورونا کیسز زیادہ بڑھے تو حکومت دوسرے شعبوں کی طرح مساجد کی پالیسی پر بھی نظر ثانی کرے گی۔

پرفارما جاری

مزید :

صفحہ آخر -