امدادی رقم کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں، ثانیہ نشتر

امدادی رقم کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں، ثانیہ نشتر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام شفافیت کے لحاظ سے تاریخی پروگرام ہے، مستحقین کو ملنے والی رقم کی شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے رقم کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہو گئی ہے، تب بھی وہ اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں۔ 8 لاکھ سے زائد لوگوں کو فہرست سے نکالا بھی ہے۔ فلاحی منصوبوں میں کسی قسم کی سیاست کا عمل دخل نہیں۔اگر کسی نے مسیج نہیں کیا وہ راشن کے پورٹل پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ زیادہ شکایات ہمیں ساؤتھ پنجاب اور اندرون سندھ سے آتی ہیں۔

ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -