اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی غیر ضروری،سائنسی کیلنڈر درست،فواد

  اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی غیر ضروری،سائنسی کیلنڈر درست،فواد

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ہردفعہ لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اْصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کے کہنے پر چاند کو اپنا مدار تو تبدیل نہیں کرنا۔انہوں نے کہا کہ ترکی، ملائیشیا اور برونائی میں کیلنڈر پر بھروسہ کیا جاتا ہے اور ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلی مرتبہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی رویت ہلال کمیٹی کاحصہ بنے تھے۔

سائنسی کیلنڈر

مزید :

صفحہ آخر -