وزیراعلیٰ پنجاب کی ماہ رمضان کے آغاز پر قوم کومبارکباد
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رمضان المبارک کی آغاز پر قوم کومبارکباد دی تے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے جو محبت،ایثار اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے، کورونا وباء کے پیش نظر ذاتی اختلافات بھلا کر پاک وطن کی خاطر سب کو مل کر کام کرنا ہے جبکہ موجودہ حالات ہم سے سماجی فاصلے قائم رکھنے کا تقاضا کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے شہری رمضان المبارک کے دوران گھر میں عبادات کو ترجیح دیں جبکہ میں خود بھی گھر میں نماز پنجگانہ اور نماز تراویح ادا کروں گا۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں قوم خداکے حضور سجدہ ریز ہو کر توبہ استغفاراورکورونا وباء کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کرے۔
مبارکباد