شہباز گل کے بیان سے ڈاکٹرز کی دل آزاری ہوئی،پی ایم اے

شہباز گل کے بیان سے ڈاکٹرز کی دل آزاری ہوئی،پی ایم اے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہباز گل کے ڈاکٹر کے سیاست کرنے سے متعلق بیان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پریس کانفرنس سندھ حکومت کے اشارے پر کی گئی ہے۔ ہم مکمل طور پران الزامات کو رد کرتے ہیں۔پی ایم اے شہباز گل سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اپنا بیان واپس لیں کیونکہ اس سے ڈاکٹروں کی دل آزاری ہوئی۔پی ایم اے نے کچھ سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ ملکر 22اپریل کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے بگڑتی ہوئی صورتحال کو بیان کیا۔ہم نے اس پریس کانفرنس کے دوران بڑی ایمانداری سے اپنی پیشہ وارانہ رائے دیتے ہوئے حکومت اور علماء سے گزارش کی تھی کہ وہ مسجدوں میں نماز جمعہ اور نماز تراویح ادا کرنے کیلئے کیے گئے فیصلے پر نظر ثانی فرمائیں اور اس فیصلے کو واپس لے لیں کیونکہ اس سے کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل سکتا ہے۔طب کے پیشے سے وابستہ ہونے کی بدولت یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم قوم کو صحیح صورتحال سے آگاہ رکھیں۔ ہم نے تمام فریقین اور عوام سے بھی التجاء کی تھی کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گھر پر رہیں۔شہباز گل کی طرف سے دیا گیا بیان ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ پریس کانفرنس صرف کراچی میں ہی ہوئی ہے لیکن اب گزشتہ روز پی ایم اے لاہور کے ڈاکٹروں نے بھی حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا کہا ہے کیونکہ اس فیصلے کی بدولت کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ہم نے اپنے خدشات کا اظہار صرف پی ایم اے کی پالیسی کے تحت کیا ہے۔

پی ایم اے

مزید :

صفحہ آخر -