سمن آباداور ٹاؤن شپ میں دو خاندان کورونا سے متاثر،گلیاں سیل
لاہور(جنرل رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری، سمن آباد کے علاقے انور پارک میں ایک ہی گھر کے 6 افراد میں وائرس کی تصد یق ہو گئی، تاہم ابھی تک علاقہ سیل نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ٹاؤن شپ میں بھی گھر سے 10 کورونا مریض سامنے آگئے۔ خواتین مریض میو اور مرد ایکسپوسینٹرمنتقل کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے گلی کوبیریئر لگا کرسیل کردیا، پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔ قبل ازیں جمعرات کے روز فرخ آباد میں کورونا کے 17 مریضوں کومیوہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے فرخ آباد کا علاقہ تو سیل کیا گیا مگر پولیس اورانتظامیہ غا ئب ہے، لوگ سرعام گلیوں میں گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے گزشتہ روز پولیس اہلکار آئے، نہ ہی گھروں میں راشن پہنچا یا گیا۔یاد رہے کل اٹاری سروبہ میں بھی 10افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد متاثرہ گلی بدستور سیل ہے۔یاد رہے لاہور میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے58 نئے کیس رپورٹ ہوئے،جس سے مریضوں کی تعداد 943 تک پہنچ گئی ہے۔
خاندان کورونامتاثر