”لُک افریقا پالیسی“ کے ثمرات ظاہر ہونا شروع، پاکستانی بر آمدات میں 10فیصد اضافہ

  ”لُک افریقا پالیسی“ کے ثمرات ظاہر ہونا شروع، پاکستانی بر آمدات میں 10فیصد ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی منڈیوں تک برآمدات کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کی ”لک افریقا پالیسی“ کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے، 9ماہ سے زائد عرصے میں پاکستان کی افریقا کو برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق جولائی تا 21اپریل پاکستان کی افریقا کو برآمدات میں دس فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، لک افریقا پالیسی کے تحت چاول کی برآمدات میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا، چاول کی برآمدات ایک سو ملین ڈالراضافے کے ساتھ پانچ سو ملین ڈالر سے بڑھ کر چھ سو ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق ٹریکٹرز کی برآمدات 9 ملین ڈالر سے بڑھ کر 15 ملین ڈالر پر پہنچ گئی ہیں، کپڑے کی صنعت میں بھی نمایاں بہتری آئی اور کپڑے کی برآمدات 4 ملین ڈالر سے بڑھ کر 50 ملین ڈالر ہو گئی، بیڈلینن کی برآمدات 6 ملین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 36 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

لُک افریقہ پالیسی

مزید :

صفحہ آخر -