اسلام آباد ہائی کورٹ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی، وزارت اوورسیزسے جواب طلب

  اسلام آباد ہائی کورٹ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی، وزارت اوورسیزسے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتی پر وزارت اوورسیز پاکستانیز سے جواب طلب کر لیا۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کا مسئلہ مارچ 2019 ء سے چلا آرہا ہے۔ کمیونٹی ویلفیئراتاشی کی تعیناتی کا مرحلہ دو حصوں میں کیا گیا پہلے حصے میں بھی کامیاب امیدواران کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑا۔ جس پر عدالت نے ان کو ریلیف دیا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے دوسرا مرحلہ اکتوبر 2019 ء میں شروع کیا۔ تحریری امتحان نومبر2019 ء اور انٹرویوز دسمبر سے جنوری 2020 ء کے درمیان ہوئے۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز نے نئی پالیسی وزیراعظم سے دسمبر 2019 ء میں منظور کروائی حالانکہ تحریری امتحان اور اسکا رزلٹ پالیسی منظور ہونے سے قبل آچکا تھا۔ عدالت نے تعیناتیوں کو روک کر وزارت سے ایک ماہ کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔
اوورسیز

مزید :

صفحہ آخر -