حافظ نعیم الرحمن کا سول ہسپتال کا دورہ، حفاظتی کٹس ڈاکٹر خادم حسین کے حوالے کیں

حافظ نعیم الرحمن کا سول ہسپتال کا دورہ، حفاظتی کٹس ڈاکٹر خادم حسین کے حوالے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سول اسپتال کا دورہ کیا اورالخدمت کی جانب سول اسپتال کراچی کے ڈاکٹروں وپیر میڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی (PPE) کٹس کا تحفہ میڈیکل سپر نٹنڈنٹ اسپتا ل ڈاکٹر خادم حسین کے حوالے کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی وامیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبد الرشید،الخدمت کے ڈائریکٹرریلیف Covid19قاضی سید صدر الدین اور ڈائریکٹر شعبہ صحت ڈاکٹر اظہر چغتائی اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر عاطف حفیظ، ڈاکٹر ریحان احمد، ڈاکٹر عزیز و دیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ اسپتا ل ڈاکٹر خادم حسین سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں وپیر میڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی (PPE) کٹس کا تحفہ ان کے حوالے کیا۔ ڈاکٹر خادم حسین نے الخد مت کی کاوشوں کو سراہا اور (PPE) کٹس کا تحفہ دینے پر الخدمت کا شکریہ ادا کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا پورا ملک کورونا وائر س کی وجہ سے مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں ڈاکٹر فرنٹ لائن سپاہی کے طور پر اپنی ذمہ داریاں دے رہے ہیں۔ڈاکٹروں کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈاکٹروں اور پیر امیڈیکل اسٹاف کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں اور احتیاطی تدا بیر پر عمل کریں۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی ٹیم کی جانب سے اسپتال کو بھر پور تعاون کی یقین دہا نی کروائی۔#