سکھر،ٹرانسمیشن لائن بچھانے اور گریڈ تعمیر کرنے کا کام التوا کا شکار
سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں سی پیک کا ٹرانسمیشن لائن بچھانے اور گریڈ تعمیر کرنے کا کام التوا کا شکار، سیکیورٹی فراہم نہ ہوسکی، شرپسند عناصر کی جانب سے عملے کو ہراساں کیا جانے لگا،تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں التوا کا شکار ہے شرپسند عناصر کی جانب سے عملے اور انجینئرز کو کام کرنے نہیں دیا جارہا ہیاور آئے دن ان پر حملے کرکے انہیں خوفزدہ اور ہراساں کیا جارہا ہے جس کی متعلقہ تھانے پر رپورٹ بھی کی گئی ہے لیکن پولیس شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے اور عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے گریزاں ہے حالانکہ زمین کے مالکان کو نہ صرف ادائیگی کردی گئی ہے بلکہ ان کی کاشت فصلوں کی رقم بھی دی گئی لشرپسند عناصر کے آئے دن حملوں کی وجہ سے نہ صرف عملہ پریشانی کا شکار ہے بلکہ وہاں پرکام کرنے والے سیکڑوں محنت کش بھی بیروزگارہوگئے ہیں دوسری جانب متعلقہ انجنیئرزاور حکام نے سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بھی لیٹرز لکھے ہیں کہ ٹرانسمیشن لائن بچھانے اور گرڈ اسٹیشن تعمیر کرنے والے عملے اور انجینئرز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ علاقے کے مقامی افراد نے بھی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ عملے کو سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ انہیں بھی روزگار کا موقعہ مل سکے دوسری جانب سندھ کے ہوم سیکرٹری کی جانب سے سکھر پولیس کو انجنیئرز، عملے اور وہاں پر کام کرنے والے افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات بھی کردی گئی ہیں۔