کراچی،لا پتہ ہونیوالے چینی شہری کا سراغ لگا لیا گیا

  کراچی،لا پتہ ہونیوالے چینی شہری کا سراغ لگا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی سے پر اسرار طور پر لا پتہ ہونے والے چینی باشندے کا سراغ لگا لیا گیا، ایڈیشن آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا کہ ووچنگ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کے مطابق لگتا ہے کہ ووچنگ نامی شہری مقروض ہونے کی بنا پر پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ ووچنگ گزری کے علاقے سے پر اسرار طو رپر لا پتہ ہوا تھا، واپس لانے کیلئے پولیس کی ٹیم روانہ ہو رہی ہے۔