میجر جنرل عمر احمد بخاری کا سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ

  میجر جنرل عمر احمد بخاری کا سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے سی ای او مولانا بشیر احمد فاروقی اور دیگر اسٹاف نے ڈی جی رینجرز کا استقبال کیا۔دورے کے دوران ڈی جی رینجرز کوٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر میجر جنرل عمراحمد بخاری نے کہا کہ سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ڈی جی رینجرزنے ادارے کی جانب سے وبائی مرض کرونا کے دوران عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات پہنچانے پر اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرمولانا بشیر احمد فاروقی نے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں قیام امن اور وبائی مرض کروناوائرس کے دوران مخیر حضرات کے تعان سے منظم انداز میں راشن کی تقسیم اور سوشل ڈسٹینسنگ،ذاتی صفائی کے حوالے سے رینجرز کی جانب سے آگاہی فراہم کرنے پر سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا۔