16مسافروں کی بذریعہ ایمبولینس بونیر منتقلی ناکام

16مسافروں کی بذریعہ ایمبولینس بونیر منتقلی ناکام

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے کراچی میں گڈاپ ٹول پلازہ کے قریب ایمبولینس میں مسافروں کی منتقلی کی کوشش بنا دی ہے۔کراچی پولیس کے مطابق نجی ایمبولینس میں 16 مسافروں کو لیاری سے بونیر منتقل کیا جا رہا تھا، ایمبولینس ڈرائیور نے فی مسافر 7 ہزار روپے وصول کیے تھے۔پولیس کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور نے 16 مسافروں سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے تھے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایمبولینس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -