جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی کورونا کا شکار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا نے ایک اور رکن سندھ اسمبلی کو شکار بنالیا ہے اور اب متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے) کے واحد رکن عبدالرشید میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی عبدالرشید کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا وڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی تصدیق کے بعد وہ اپنے گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔عبدالرشید نے گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کامیاب ہوئے تھے۔