ڈیرہ غازی خان قرنطینہ فری قرار، 10زائرین صحت یا ب ہو کر گھروں کو روانہ

ڈیرہ غازی خان قرنطینہ فری قرار، 10زائرین صحت یا ب ہو کر گھروں کو روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سنٹر کورونا فری قرار دے دیا گیا ہے10 زائرین کا آخری قافلہ بھی صحت یاب ہوکر گھروں کیلئے روانہ کردیا گیافوکل پرسن قرنطینہ سنٹر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے زائرین کا آخری قافلہ روانہ کیازائرین نے بہتر میزبانی پر مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاکمشنر ساجد ظفر ڈال نے زائرین کی بہتر دیکھ بھال کرنے والوں کی خدمات کو سراہا انہوں نے (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پہلا قرنطینہ سنٹر بنا جہاں 829 زائرین کو ٹھہرایا گیا اور ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ اور عوام نے ایران سے آنے والے زائرین کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ گھر اور خاندان سے دور رہ کر زائرین نے کٹھن وقت گزارا تاہم استقامت اور صبر کی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ آج فائنل کورونا ٹیسٹ میں کلئیر ہونے پر تمام بقایا 10 زائرین کو گھروں کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے زائرین کی بہتر دیکھ بھال کرنے پر انتظامیہ کی خدمات کو بھی سراہا.انہوں نے کہاکہ قر نطینہ سنٹر ز کی ڈس انفیکشن مہم فوری شروع کی جائے. ڈیوٹی پر مامور عملہ خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں. عملہ اور زائرین مزید چودہ روز نقل و حرکت محدود رکھ کے خود اور خاندان کو کورونا وائرس سے بچائیں. کمشنر ساجد ظفر نے مزید کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے بارہ میں سے گیارہ ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے
روانہ