ڈہرکی: قرنطینہ سنٹر سے 10پازیٹو مریض فرار‘ انتظامیہ کی دوڑیں

  ڈہرکی: قرنطینہ سنٹر سے 10پازیٹو مریض فرار‘ انتظامیہ کی دوڑیں

  

ڈہرکی(نامہ نگار) قرنطینہ مرکز سے کورونا کے 10 پازیٹو مریض فرار ہوگئے فرار ہونے والے تمام افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جن کی تلاش کیلئے فرار افراد کی تلاش کے لئے متعلقہ انتظامیہ اور پولیس کو لسٹ فراہم کردی گئی ہے. محکمہ صحت فرار افراد میں سے 5 افراد کی(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

لوکیشن خیبر پختون خواہ بتائی جارہی ہے ایک اطلاعات کیمطابق قرنطینہ سینٹر گھوٹکی سے فرار ہونے والے افراد نے اپنے اپنے گھر پہنچنے کی تصدیق بھی کردی ہے..پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے فرار ہونیوالے افراد کی تصدیق نہیں کررہی ہے ایس پی کے پی آر او افتخار نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ قرنطینہ سینٹر گھوٹکی سے کورونا کے دس افراد کے فرار ہونے میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ سوائے افواہ کے کچھ نہیں دوسری جا نب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایس ایس پی گھوٹکی نے قرنطینہ سینٹر پر تعینات پولیس اہلکار ڈیوٹی کودوران ڈیوٹی غفلت برتنے پر 8 پولیس اہلکاروں کو بھی کوارٹر گارڈ کردیا ہے

دوڑیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -