کرونا ٹیسٹ منفی‘ لوگ گھروں کو روانہ‘ تبلیغی مرکز میلسی میں قرنطینہ ختم
میلسی(تحصیل رپورٹر) میلسی تبلیغی مرکز کے قرنطینہ سنٹر میں موجود تبلیغی جماعت کے جن ارکان کے کورونا ٹیسٹ نیگٹیو آئے انہیں ان کے گھروں صوبہ کے پی کے میں روانہ کردیا گیا ہے جس کے بعد تبلیغی مرکزمیلسی سے قرنطینہ سنٹر ختم کردیا گیااور کرونا بچاؤ احتیاطی تدابیر اپناکر تبلیغی مرکز میں نماز تراویح ونماز پنجگانہ کی بھی اجازت دیدی گئی ہے واضح ہے تبلیغی مرکز میں (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
موجود تبلیغی جماعت کل ارکان میں سے30ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ ئے تھے ان میں سے 20ارکان تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی اور10ارکان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی داخل کردیا گیا تھا۔
ختم
.