کرونا وبا کیخلاف قوم متحد‘ حکومت ذمہ داریاں پوری کرے‘ سید ذیشان اختر

  کرونا وبا کیخلاف قوم متحد‘ حکومت ذمہ داریاں پوری کرے‘ سید ذیشان اختر

  

بہاول پور(نامہ نگار) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا کہ خدمت او ر سیاست دو الگ مید ان ہیں لیکن جو خدمت میں ناکام ہیں وہ (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

سیاست اور اقتدار میں بھی ناکام اور خدمت کے محاذ پر کامیاب ہی سیاست اور معیشت کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔جماعت اسلامی اورالخدمت فاؤنڈیشن نے بلاامتیاز مسلم غیر مسلم،مسالک و مذہب کی تفریق سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے مقابلہ میں پوری قوم متحد ہے۔ڈاکٹرز اور میڈیکل عملہ فرنٹ لائن پر برسر پیکار ہیں لیکن لاک ڈاؤن ہے یا نہیں کے الجھاؤ میں قومی وحدت پارہ پارہ کر دی گئی ہے۔حکومت ریاست اور سیاست کی کشمکش میں کورونا وائرس بڑھ رہاہے،انسان متاثر ہورہے ہیں حکومت بے حسی،ہٹ دھرمی انتہا پر ہے۔تعلیم صحت سماجی خدمات اور اقتصادی بنیادیں بری طرح متاثر ہیں۔پورا نظام ناکارہ فرسودہ ثابت ہوگیا ہے۔ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف کی حفاظتی سہولیات نہ دینا سنگ دلی اور حکومت کا کورونا دوستی کا مظہر ہے۔ہم ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات و جائز مانتے ہیں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -