اڈاذخیرہ‘ رورل ہیلتھ سنٹر کے لیبارٹری ٹیکنیشن کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو‘ کہروڑ پکا ہسپتال منتقل

اڈاذخیرہ‘ رورل ہیلتھ سنٹر کے لیبارٹری ٹیکنیشن کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو‘ کہروڑ ...

  

اڈا ذخیرہ (نا مہ نگار) اڈا ذخیرہ رورل ہیلتھ سنٹر چک نمبر 231ڈبلیو بی کے لیبارٹری ٹیکنشن کا کرونا ٹیسٹ پازٹیو آگیا تفصیل کیمطابق اڈا ذخیرہ چک نمبر 231ڈبلیو بی میں (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

واقع رورل ہیلتھ سنٹر کے لیبارٹری ٹیکنیشن محمود الحسن جو جلہ آرائیں میں تبلیغی جماعت کے سیمپل کرنے پر مامور تھے اور انہوں نے 40سے زائد تبلیغی جماعت والوں کے سیمپل کیے تھے ان کو کررونا وائرس کا ٹیسٹ کروا گیا تو وہ پازٹیو نکل آیا جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر کہروڑ پکا میں داخل کروا دیا گیا میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سہیل ندیم نے بتایا کہ لیبارٹری ٹیکنیشن کا کررونا ٹیسٹ پازٹیو آنے پر ہم نے ہسپتال کو فوری عارضی طور پر بند کر کے اس کی صفائی کروائی اور سپرے کروایا ہسپتال کے تمام عملہ کے ٹیسٹوں کیلئے سیمپل آج بجھوائے جائیں گے۔

منتقل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -