کرونا وائرس سے کاروبار بند‘ سی پی او ملتان کی تاجروں سے میٹنگ

کرونا وائرس سے کاروبار بند‘ سی پی او ملتان کی تاجروں سے میٹنگ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان حسن رضا خان نے کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ،ایس پی ہیڈکوارٹر سجاد حسین،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

محمد اقبال لاشاری، چیف سیکیورٹی آفیسر شبانہ سیف، انچارج جے ٹی ٹی رضوان خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین انجمن تاجران پاکستان خواجہ سلمان صدیقی، وائس چیئرمین انجمن تاجران پاکستان شیخ جاوید،سینئر مرکزی وائس چیئرمین پاکستان صدر حسین آگاہی شیخ اکرم،مرکزی نائب صدر حسین آگاہی حاجی بابر، جنرل سیکٹری انجمن تاجران پاکستان خالد محمود، صدر انجمن تاجران ملتان چوہدری شہباز اور شہر بھر کے دیگر تاجران میٹنگ میں شریک ہوئے سی پی او ملتان نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاون کے حوالے سے بریفنگ دی سی پی او ملتان نے انجمن تاجران کوکورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس سے ہم سب نے بہتر حکمت عملی اختیار کرکے بچنا ہے ہم لاک ڈاؤن سے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں تاکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے کاروبار بھی جاری رکھ سکے اس موقع پر انجمن تاجران کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی گی اس کے علاوہ انجمن تاجران نے اس صورتحال میں احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

میٹنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -