ملتان: تیز آندھی کیساتھ بارش‘ بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر

ملتان: تیز آندھی کیساتھ بارش‘ بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان میں تیز آندھی کے ساتھ بارش موسم خوشگوار ہوگیا آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اس ضمن میں گزشتہ روز ماہ صیام کی پہلی تراویح کی شب ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا جبکہ گندم کی کٹائی و گہائی کا عمل رک گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ آندھی کی شدت 62کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم دیہی علاقوں میں کسانوں کو گندم سمیت دیگر فصلوں کی برداشت میں نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

بارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -