4گھنٹے کے ٹیلی تھون ٹوپی ڈرامہ کی تفصیلات عوام کو بتائی جائیں، رانا ثناء

4گھنٹے کے ٹیلی تھون ٹوپی ڈرامہ کی تفصیلات عوام کو بتائی جائیں، رانا ثناء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے نام اور سورسز کیساتھ چار گھنٹے کے ٹوپی ڈرامے کی فہرست عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کے روزچار گھنٹے کی ٹیلی تھان ڈیم فْول فنڈ کی دوسری قسط تھی جس کو عوام نے مستر د (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

کر دیا،ملک اور قوم اِس وقت اِن ٹوپی ڈراموں کی متحمل نہیں ہو سکتے،ملک بھر کے ٹی وی چینلز کے اربوں روپے کا چار گھنٹے کے پرائم ٹائم خر چ کرکے بھی صرف 55 کروڑ جمع ہوسکا،اس سے زیادہ رقم سرکاری اداروں کو وزیراعظم چٹھی لکھنے سے جمع کرسکتے تھے۔ وز یر اعظم کے ٹیلی تھون پر بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا عمران نیازی بھیک مانگنے کے بجائے فارن فنڈنگ، پشاور میٹرو، بلین ٹری سونامی، آٹے چینی کی چوری کے پیسے واپس کریں،تین ارب روپے کی بھیک مانگنے والے عمران خان نے قوم کا 1 کھرب 30ارب پشاور میٹرو میں ضائع کر دیا،چار گھنٹے کے ڈرامے کے بعد 55 کروڑ جمع کرنے کا دعویٰ عمران خان پر قوم کا عدم اعتماد ہے،ٹی وی پر بھیک کے ڈرامے کرنیوالے عمران خا ن نے آٹاسکینڈل میں 100 ارب کی ڈکیتی کی منظوری دی،قوم کے آگے ہاتھ پھیلانے والے بلین ٹری سونامی کی آڑ میں قوم کا 100 ار ب کھا گئے۔ چوبیس گھنٹے میں 742 نئے کورونا کیسز کا مطلب تباہی ہمارے سر پر پہنچ چکی ہے،جب لاک ڈاؤن کا وقت تھا تو عمران نیازی قوم کو لاک ڈا ؤ ن کیخلاف ورغلا رہا تھا،کنفیؤزڈ لاک ڈاؤن نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے اور سزا عوام بھگت رہے ہیں، آٹا چینی سکینڈل، مالم جبہ، علیمہ باجی جادوئی سلائی مشین، ہیلی کاپٹر کیس، دوائیوں کی قیمت میں اربوں کی کرپشن محض چند مثالیں ہیں،اگر اِن پراجیکٹس کے پیسے واپس کر دئیے جائیں تو عمران صاحب کی بھیگ مانگنے کی مشکل آسان ہو جا ئے گی۔
رانا ثناء