مہنگائی میں 7.90فیصد اضافہ‘ 14اشیاء کی قیمتیں آؤٹ کنٹرول‘ ادارہ شماریات

      مہنگائی میں 7.90فیصد اضافہ‘ 14اشیاء کی قیمتیں آؤٹ کنٹرول‘ ادارہ شماریات

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق23اپریل2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

مہنگائی کی شرح 7.90 فیصدجبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.62فیصدزیادہ رہی ہے۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاءکی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے14اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ12اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ا?لو،پیاز،چکن(زندہ)،کیلا، لہسن،دودھ(تازہ)،چاول اری6،گڑ،چاول باسمتی(ٹوٹا)،بیف، لکڑی،خوردنی تیل،دہی اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر،ویجیٹیبل گھی، دال مسور، دال چنا،ایل پی جی(سلنڈر)،گھی(کھلا)، کوکنگ آئل،دال ماش،دال مونگ،چینی، انڈہ(فارمی)،ا?ٹا کی قیمتوں میں کمی جبکہ واشنگ سوپ،خشک دودھ، ڈبل روٹی، ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول، سرخ مرچ (پسی ہوئی)،موٹالٹھا،لان(کپڑا)،جارجٹ،صابن،دال پلیٹ،بیف پلیٹ،الیکٹرک چارجز، چائے، چائیکاکپ، انرجی سیور، سگریٹ، ماچس،نمک،گندم، مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ادارہ شماریات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -