وہاڑی‘ لاک ڈاؤن ختم‘ دکانیں اوپن‘ بازاروں میں خریداروں کا رش
وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر) وہاڑی کی عوام کی طرف سے لاک ڈاؤن اوردفعہ144کی مسلسل خلاف ورزی کے بعدوہاڑی کے دکانداربھی دکانیں کھول کربیٹھ گئے لوگوں کوبازارکھلنے کی اطلاع ملتے ہی بازارخریداروں سے کھچاکھچ بھرگئے جبکہ انتظامیہ نے آنکھوں پرغفلت کی پٹی باندھ لی وہاڑی اب تک کوروناوائرس سے محفوظ ہے جوچندکیس سامنے آئے وہ لوگ بیرون ممالک یادوسرے شہروں سے واپس آئے ہوئے ہیں جبکہ وہاڑی کے کسی بھی رہائشی شخص میں کورونا(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی بازارکھلنے کی وجہ سے ہرقسم کے لوگ بازارمیں خریداری کیلئے آرہے ہیں یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے انتظامیہ کی خاموشی سے یوں لگتاہے کہ شہربھرمیں جنگل کاقانون نافذ ہے شہریوں عبدالمالک،شاہدحسین،نورجمال،سیف اللہ،مطیع الرحمان،کاشف ستار،محمدعامرودیگرکاکہناہے کہ وہاڑی میں لاک ڈاؤن اوردفعہ144کی خلاف ورزی پرغریب موٹرسائیکل سواروں کے خلاف توکاروائی کی جاتی ہے لیکن دکانیں کھول کرکوروناوائرس کودعوت دینے والے بااثردکانداروں کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے یہی لگتاہے کہ انتظامیہ ان دکانداروں کے سامنے بے بس ہے انہوں نے وزیراعلی سردارعثمان بزدار،چیف سیکرٹری پنجاب اورکمشنرملتان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
رش