شارجہ سے خصوصی پرواز 215مسافروں کو لیکر ملتان پہنچ گئی

    شارجہ سے خصوصی پرواز 215مسافروں کو لیکر ملتان پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان) نیوز رپورٹر(دیار غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا خصوصی پروازوں کے ذریعے واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روزشارجہ سے گلف ائیر لائن کی خصوصی پرواز 215 مسافروں کو لیکر ملتان پہنچی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ائر پورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کورٹر احمد رضا اور انتظامیہ کے دوسرے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔کیبن کریو کا 8 افراد پر مشتمل عملہ پرواز کے ساتھ واپس روانہ ہو جائے گا۔پرواز شام سوا پانچ بجے ملتان پہنچی۔دوسری(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

طرف محکمہ صحت نے ائر پورٹ پر تمام مسافروں کی رجسٹریشن کی جب کہ محکمہ صحت کی طرف سے تمام مسافروں کی تھرمل سکینرز کے ذریعے خصوصی اسکریننگ بھی کی گئی۔شارجہ سے آنے والے 201 مسافروں کو لیبر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔14 مسافروں کو ناسازئی طبیعت کی بناء پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آنے پر مسافر اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں گے۔
پہنچ گئی