آج پہلا روزہ‘ مساجد میں نماز تراویح کیلئے خصوصی انتظامات‘ سکیورٹی سخت

آج پہلا روزہ‘ مساجد میں نماز تراویح کیلئے خصوصی انتظامات‘ سکیورٹی سخت

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ملک بھر سمیت ملتان و گردو نواح میں ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان ہوتے ہی شہریوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد یں دینا شروع کر دیں جبکہ مساجد میں نماز تراویح شروع ہوگئیں مساجد میں نماز کی ادائیگی کے کے لئے نمازیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے مساجد میں نماز پڑھنے ادا کرنے والوں میں چھوٹے بچوں کی بڑی(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

تعدا د بھی شامل تھی اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ملک بھر سمیت ملتان و گردو نواح میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے پاکستان میں آج کروڑوں فرزندان توحید نے صبح سویرے اٹھ کر اپنے گھروں کو سحر کا خصوصی طور پر اہتما م کرکے روزہ رکھاجبکہ مسلمان رات بھر نمازوں کے علاوہ نفلی عبادات اور تلاوت قر آن پا ک میں مصروف رہے گذشتہ روز مساجد میں نماز تراویح کے خصوصی طور پر انتظامات کئے گئے مسجد انتظامیہ نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیر پر عمل کرتے ہوئے نمازیوں کو درخواست کی کہ وہ کرونا وائرس کے باعت زیاد ہ سے زیادہ گھروں پر رہ کر عبادات کریں علاوہ ازیں گرد و نواح سمیت ملتا ن بھر نے شہریوں نے گذشتہ روز خریداری میں گذاری شہری جمعہ کا روز ہونے کے باوجود دن بھی ملتا ن شہر کی مختلف مارکیٹیں میں ماہ رمضان المبارک کی خریداری کرنے میں مصروف رہے اس موقع پر جمعہ بازاروں، سبزی منڈی، گھنٹہ گھر چوک، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موجود کریانہ کی دکانوں پرخاصا رش دیکھنے میں آیا۔

سکیورٹی سخت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -