انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈ سٹیشن سے منسلک القریش فیڈر کا افتتاح

انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈ سٹیشن سے منسلک القریش فیڈر کا افتتاح

  

ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کنسٹرکشن ڈویڑن ملتان نے صارفین کو بہتروولٹیج اور بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے شہر میں 11KV خداداد فیڈر کی بائفرکیشن /ری ہیبلی ٹیشن کرکے نیا11KVالقریش فیڈرکا منصوبہ مکمل کرلیا۔منصوبے کی تکمیل پرایک کروڑ64لاکھ 91ہزار روپے لاگت آئی ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل ملتان(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

میاں محمد انورنے132KV انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشن سے منسلک نئے 11KVالقریش فیڈر کا افتتاح کیا اور کورونا وائرس کے باوجود ااحتیاطی تدابیر اختیار کرکے منصوبہ مکمل کرنے پر ایکسین کنسٹرکشن ڈویڑن ملتان عبدالحفیظ بھٹی، ایکسین کینٹ ڈویڑن خواجہ حفیظ اللہ، کنسٹرکشن، جی ایس او، ایس ایس اینڈ ٹی اور آپریشن سب ڈویڑنوں کے ایس ڈی اوز اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔سپریٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل ملتان میاں محمد انور نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں اوورلوڈفیڈرز کی بائفرکیشن، ری ہیبلی ٹیشن اور ایریاپلاننگ کی جارہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے خدشات اور سٹاف کی کمی کے باوجود فیڈرز کو دوحصوں میں تقسیم کرکے ہزاروں صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -