ملتان: مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں‘ شہری خوفزدہ
ملتان (نیوز رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے سمیجہ ا?باد محمد عمر سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عباس ٹاون محمد لطیف سے تین نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل لیگئے، وہاڑی روڑ محمد حسن سے موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے جھپٹا مارکر موبائل ونقدی مالیت(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
50ہزار چھین کرفرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 11ایم ا?ر محمد افضل کیگھر چار نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی92ہزار سمیت سوا دو تولہ کی بالیاں اور لائسنسی ریفل لیگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے بستی مرید پورمحمد اسماعیل کیگھر سات مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی1لاکھ50ہزار سمیت،زیورات مالیت 1لاکھ80ہزار لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے گلگشت کالونی عالمگیر کی موٹرسائیکل، تھانہ نیوملتان کے علاقے حسن ا?باد محمد اقبال کیگھر سے نقدی،زیورات مالیت12لاکھ، نیوملتان کالونی محمد عارف چوکیدار کے مطابق مقامی موبائل ٹاور سے بیٹریاں، جنریٹر وکیمرہ جات مالیت4لاکھ18ہزار، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے النگ غلام حسن کی کریانہ دوکان کے تالے توڑ کر سامان مالیت 1لاکھ57ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے بستی محمد پورعبدالحمید کیگھر سے مویشی مالیت4لاکھ، بستی اسلام پور محمد کامران کے بھانہ سے چھے بکرے مالیت1لاکھ80ہزار جبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے محمد عابد کیگھر سے دو بکریاں مالیت45ہزار چوری ہوگئے ہیں۔
وارداتیں