رمضان المبارک: مہنگائی مافیا الرٹ‘ لوٹ مار کا پلان تیار

  رمضان المبارک: مہنگائی مافیا الرٹ‘ لوٹ مار کا پلان تیار

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر)رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہی مہنگائی مافیانے خوردونوش اوردیگرضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں بے تحاشہ اضافہ کردیالاک ڈاؤن اوردوروزقبل جوچیزایک سوروپے کی تھی اس کی قیمت میں کئی گناتک کااضافہ کردیاگیاہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اورپرائس کنٹرول کمیٹیوں سمیت کوئی بھی افسرقیمتوں پرکنٹرول(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

کرتانظرنہیں آتا واقعات کے مطابق کورونالاک ڈاؤن کے دوران رمضان المبارک کابابرکت مہینہ شروع ہورہاہے لیکن مہنگائی مافیانے خوردونوش سمیت دیگراشیائضروریات زندگی کی قیمتوں میں کئی گنااضافہ کردیاہے دوروزقبل 140روپے فی کلوفروخت ہونے والی کھجور300روپے،150روپے فی کلوفروخت ہونے والاچکن 195روپے فی کلو،120روپے فی کلووالی شکر150روپے فی کلو،سیب200روپے والا260روپے فی کلو70روپے فی کلووالاخربوزہ100روپے،پیاز30روپے فی کلووالا50روپے فی کلو،ٹماٹر25روپے فی کلووالا40روپے فی کلو،سٹرابری100روپے کلووالی160روپے فی کلو،اسی طرح کپڑے،جوتے اوردیگراشیاء کی قیمتوں میں من مرضی کااضافہ کرکے عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹناشروع کررکھاچکن فروشوں کاکہناہے کہ رمضان المبارک میں چکن کاریٹ500روپے فی کلوتک پہنچنے کے امکانات ہیں شہریوں منورحسین،ذاکرعلی،محمداکرم رانا،محمدیعقوب رانا،نعمان علی،محمدقاسم،مہران احمد،ذوالفقاراحمدودیگرکاکہناہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کاشکارہیں اوپرسے مہنگائی مافیانے عوام کی کمرتوڑنے کیلئے کمرکس لی ہے رمضان المبارک سے قبل ہی قیمتوں ہیں ہوش ربااضافہ کرلیاہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس گھروں اوردفاترمیں سب اچھاکی رپورٹیں تیارکرکے اعلی حکام کوبھیجنے میں مصروف ہیں ان کوعوام کی کوئی فکرنہیں ہے وہ بھی درپردہ مہنگائی مافیاکی ہی پشت پناہی کررہے ہیں انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنرملتان اورڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرکاروائی کرکے عوام کومہنگائی مافیاکے ہاتھوں لٹنے سے بچایاجائے اوررمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں روزہ داروں کوریلیف فراہم کیاجائے۔

تیار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -