ڈہرکی: غیر مستحق افراد راشن بیگ لیکر فرار‘ مزدور لاوارث

  ڈہرکی: غیر مستحق افراد راشن بیگ لیکر فرار‘ مزدور لاوارث

  

ڈہرکی(نامہ نگار) القطب ٹاؤن کے متعدد رہائشیوں مولوی محمد شریف شیخ۔ احمد منیر۔ عبدالحمید محمد رمضان۔ جانب بھٹی۔ جمعہ بھیو۔ شبیر احمد پھٹان۔ علی گل ٹانوری۔غلام یاسین چھجن۔شہزاد آرائیں ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہماری کالونی القطب ٹاؤن میں تقربا 500سو سے زائدد غریب مزدوروں کے گھر ہیں جن کے پاس اس وقت کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے اور وہ انتہائی مشکل ترین حالات سے گزر رہے (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

ہیں فاقے کاٹنے پر مجبور ہیں انہوں کہا کہ ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کے دوران ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سمیت ضلعی اور مقامی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی کے تحصیلدار بھی ہمارے پاس نہیں آئے راشن دینے کا وعدہ کرکے شناختی کارڈ کی کا پیاں لیکر فارم بھر ے گئے ہیں لیکن کسی بھی مستحقین کو راشن نہیں ملا ہے انہوں نے کہا سرکاری اور ڈہرکی کی ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ملنے والے راشن کے ہزاروں بیگ کو ضلعی اور مقامی انتظامیہ نے اپنے من پسند لوگوں میں تقسیم کیا ہے جو کہ ہم غریبوں تک نہیں پہنچا یا گیا مولوی محمد شریف ودیگرعلاقہ مکینوں نے کہا ایک ماہ سے بھی زائدد دن گزرچکے ہیں لیکن مزکورہ افسران نے مستحقین کے نام پر یہاں کی ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت کاروباری حضرات اوردیگر درجنوں چھوٹے بڑے صنعتی اداروں مخیر حضرات سے ہزاروں کی تعداد میں مستحقین کے نام پر راشن کے بیگ وصول کرکے اپنے من پسند اورغیر مستحقین افراد میں تقسیم کر لیے گئے ہیں اور سیاسی شخصیات کو خوش کیا گیا ہے جبکہ ہم مستحقین کو ایک ماہ کے دوران آج تک ایک تھیلا بھی راشن کا نہیں دیا گیا ہے مظاہرین نے کہا ہے کہ اگر ہمیں راشن نہ دیا گیا تو ہم اہنے معصوم بچوں اور عورتوں سمیت ڈہرکی کے اسسٹنٹ کمشنر رضوان اور تحصیلدار اشرف پتافی کی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دینگے۔

لاوارث

مزید :

ملتان صفحہ آخر -