لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دیں گے‘ حسنین جہانیاں گردیزی

  لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دیں گے‘ حسنین جہانیاں گردیزی

  

خانیوال(بیورونیوز)صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہاکہ سماجی فاصلہ قائم رکھ کر ہی کورونا وبا سے بچاجاسکتاہے۔ وبا کے حوالے سے ضلع خانیوال کی صورتحال انتہائی بہتر ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت نہ کی جائے۔وہ گزشتہ روز معروف سماجی رہنما مطلوب احمد خاں کی ر(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

ہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کی دعوت میں شریک معززین علاقہ اورصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔۔ اس موقع پر سید منظر مہدی، چوہدری اختر سہو، مہر رب نواز، مرغوب احمد خاں ایڈووکیٹ، مہرعرفان بھروانہ، علی احمد خان اور ریاست علی بھی موجو دتھے۔انہوں نے کہاکہ گندم کی فصل کے حوالے سے ضلع خانیوال انتہائی اہمیت رکھتا ہے نہ صرف فصل تیار ہے بلکہ خریداری کاعمل شروع ہوچکاہے۔ا س دوران حفاظتی واحتیاطی تدابیر اورسماجی دوری کے حوالے سے خصوصی توجہ اورحکمت عملی کی ضرور ت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دینے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ احساس کفالت پروگرام کو انتہائی صاف شفاف طریقے سے مستحقین تک رقم کی فراہمی کویقینی اور 57لاکھ خاندانوں میں امداد ی رقوم تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں بھی جلد رقوم کی فراہمی کاآغاز ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک وقوم مشکل وقت سے گزرر ہے ہیں ہمیں ایک قوم بن کر ذمہ داری ادا کرناہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں جبکہ کورونا وبا کے محاذ پر پاک فوج،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف، دیگر ریاستی اداروں کا کردارقابل تحسین ہے بعدازاں انہوں نے کلینکس فارمیسی کا وزٹ کی اور معیار کوالٹی اورعوام کو دی جانے والی سہولتوں کوسراہا۔اس موقع پر مطلوب احمد خان نے ان کا شکریہ ادا کی۔اس موقع پر محمود احمد نے انہیں بریفنگ دی۔

گردیزی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -