دیور نے بھابی مار ڈالی‘ حادثات میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق

  دیور نے بھابی مار ڈالی‘ حادثات میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ قطب پور‘ کبیروالا (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندگان پاکستان)تھانہ بستی ملوک کے علاقے ٹریفک حادثہ میں 10سالہ بچہ دم توڑ گیا ہے۔ موضع رانا واھن کا رہائشی محمد ریحان گندم کی کٹائی کے سلسلے میں گھر سے بستی ملوک کی طرف جارہا تھا کہ ترگڑ والی پل کے قریب روڑ کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے زمین پر گرگیا جس کے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

نتیجے میں قریب سے گزرنے والی ٹرالی کی زد میں ا?کر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہوگیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش اہل خانہ کے حوالے کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔ آر سی فیکٹری کے رہائشی امین خان پٹھان کی اہلیہ اور بچی سودا سلف لینے بازار جارہی تھیں کے عید گاہ روڈ پر مخالف سمت سے آتے کیری ڈبہ سے ٹکرا گئیں۔دونوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا مگر خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی تاہم بچی کو طبی امداد دے کر بچا لیا گیا۔ کینال روڈ کے رہائشی ضیاء الرحمن ولد شوکت علی کمبوہ کا اپنے بھائی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس سلسلے میں گزشتہ روز گھر میں جائیداد کے بٹوارے کی بات چل رہی تھی کہ اس دوران کسی بات پر دو نوں بھائیوں اور ضیا ء کی بھاو ج فرزانہ بی بی زو جہ امتیاز احمد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر طیش میں آئے ضیا ء نے بھابھی پر سیدھی فائر نگ کردی، فائر نگ سے لہو میں لت پت فرزانہ بی بی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے خالق حقیقی سے جاملی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی نوشیروان علی خان پو لیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، سٹی پو لیس نے نعش قبضہ میں لیتے مقتولہ کے بھائی محمد جاوید ولد عبدالرحمن کی مدعیت میں قتل عمد کا مقدمہ نمبری درج کرتے تفتیش شروع کردی ہے۔
جاں بحق