کفالت پروگرام‘ رقم خورد برد کرنے پر نوسر باز کیخلاف مقدمہ‘ دکانیں کھولنے کی پاداش میں 2افراد گرفتار‘ کارروائی شروع

  کفالت پروگرام‘ رقم خورد برد کرنے پر نوسر باز کیخلاف مقدمہ‘ دکانیں کھولنے ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر)پولیس نے احساس کفالت پروگرام کی رقم خرد برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق سٹی جلالپور (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

پولیس کو سید وجاہت اللہ نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تانیاں خاتون، حاجراں بی بی، مقصودہ مائی، صغراں بی بی نے بتایا کہ ملزم رفیق نے احساس کفالت پروگرام کی رقم خرد برد کرلی ہے جس کے تحت ملزم کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ادھر تھانہ جلیل آباد پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع ڈبل پھاٹک سے ملزم عمران اور جنید کو حراست میں لیا جہنوں نے پابندی کے باوجود اپنی دوکانیں کھول کر عوام کا رش کئے ہوئے تھا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مقدمہ /گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -