بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد دنیا پور میں دو سب ڈویژن قائم‘ ریونیو آفس بھی آپریشنل 20ملازمین بھرتی کرنیکا فیصلہ‘ ملازمین کو ریلیف ملنے کا امکان
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے صارفین کی شکایات کا انکی دہلیز پر ازالہ کرنے، بلنگ کے معاملات حل (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کرنے کے لئے دنیاپورمیں ایک نئی آپریشن ڈویڑن، ایک ریونیو آفس اور دو نئی سب ڈویڑنوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ نئی آپریشن ڈویڑن دنیاپور کا قیام لودہراں اور کہروڑپکا ڈویڑنوں کی تقسیم کرکے عمل میں لایاگیاہے اور نئی امیرپور اور سوئی والا سب ڈویڑنیں قائم کی گئی ہیں۔ نئے قائم ہونے والے دفاتر کا انتظامی کنٹرول میپکو آپریشن بہاولپور سرکل کے سپردکیاگیاہے۔ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز اینڈ ایڈمنسٹریشن میپکو وقاص مسعود چغتائی کے مطابق صارفین کی شکایات کے فوری اور نزدیک ترین دفاتر میں ازالے کے لئے نئی آپریشن ڈویڑن دنیاپوراور ریونیو آفس دنیاپور قائم کئے گئے ہیں اورنئی ڈویڑن میں ایک ایگزیکٹو انجینئر، ایک ڈویڑنل اکاؤنٹس آفیسر، ایک آفس سپریٹنڈنٹ، دو اکاؤنٹس اسسٹنٹس، ایک اسسٹنٹ/ہیڈ کلرک، ایک ہیڈ ڈرافسٹمین، ایک ٹریسر، اے ٹی اے، تین جونیئر کلرکس سمیت دیگر 20ملازمین کی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔نئی بننے والی آپریشن دنیاپورریونیو ڈویڑن میں 33، نئی آپریشن سوئی والاسب ڈویڑن میں 74اور نئی آپریشن امیرپورسب ڈویڑن میں 74افسران و سٹاف تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
امکان