حد بندی‘ سڑکوں پر محکموں کی ڈبل ملکیت ختم کرنیکا حکم

  حد بندی‘ سڑکوں پر محکموں کی ڈبل ملکیت ختم کرنیکا حکم

  

ملتان (خصو صی رپورٹر  ) ڈویثرنل انتظامیہ نے شہر کے روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری میں حائل سرکاری محکموں کے قانونی سپیڈ بریکرز کا خاتمہ کر دیا۔کمشنر ملتان ڈویثرن شان الحق نے سڑکوں پر محکموں کی ڈبل ملکیت ختم کرتے ہوئے،ایم ڈی اے،ہائی وے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی شاہراؤں کا تعین کردیا۔بین الاضلاعی شاہراؤں کی مرمت،تزئین و آرائش کی ذمہ داری محکمہ ہائی وے کو تقویض کر دیا گیا جبکہ میٹرو روٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ایم ڈی اے کے(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

حوالے کردی گئی۔یہ اہم فیصلے کمشنر شان الحق کی صدارت میں قومی تعمیر نو کے محکموں کے اجلاس میں کئے گئے۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے کمشنر شان الحق نے کہا کہ روڈز کی ڈبل ملکیت کا خاتمہ کرکے سرخ فیتہ کلچر دفن کردیا۔تمام سرکاری محکمے روڈ کٹ اور مرمتی کام کی کمشنر آفس سے اجازت کے پابند ہونگے اور این او سی کیلئے فائل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آفس جمع کروائیں گے۔ماضی میں محکموں کی کھینچا تانی کے باعث کئی روڈز کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں۔انہوں نے حکم دیا کہ متعلقہ محکمے روڈ کٹ،مرمتی کام و روڈ کی حالت بارے ہر ماہ کی 5 تاریخ سے پہلے کمشنر آفس میں رپورٹ جمع کروائیں گے۔مختص کی گئی روڈز کی مرمت میں غفلت پر متعلقہ محکمے کا سخت احتساب ہوگا۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی نے بتایا کہ ایل ایم کیو روڈ جناح چوک تا شیر شاہ بائی پاس تک،وہاڑی روڈ عزیز ہوٹل چوک تا جنرل بس اسٹینڈ تک،لودھراں روڈ بی سی جی چوک تا بائی پاس روڈ ملتان تک،ایم ڈی اے کی تعمیر یافتہ کالونیوں کے روڈز،پرانا شجاع آباد روڈ ڈبل پھاٹک تا ناگ شاہ،بشمول فلائی اوور اورمیٹرو بس روٹس ایم ڈی اے کی زیر نگرانی جبکہ ان کے علاوہ دیگر سڑکیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہونگی۔ بین الاضلاعی شاہرات ہائی وے کی ذمہ داری بن ہونگی اور ہر محکمہ اپنی سڑکوں بارے کمشنر آفس رپورٹ جمع کروانے کا پابند ہوگا

حد بندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -