کرونا پھیلاؤ‘ مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر موخر

کرونا پھیلاؤ‘ مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نماندہ خصوصی)ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے  مسافر ٹرینوں کی 25 اپریل سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے 25 اپریل سے 24کے قریب مسافر ٹرینوں کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھاجس میں وفاقی حکومت سے کہاگیاتھاکہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کوچلانے کیلئے پلان تشکیل دیلیاہے۔ فول پروف حفاظتی انتظامات کے باعث مسافرٹرنیں کوروناکے پھیلاؤکا(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

باعث نہیں بنیں گی ٹرینوں کی بحالی کی صورت میں مسافروں کے سوشل ڈیسٹنس کامکمل خیال رکھاجائے گا۔ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کوروناکے مریضوں کی تعدادمیں ہونے والے اضافہ نے وفاقی حکومت کوپاکستان ریلوے کے جزوی ٹرین آپریشن کی بحالی کی درخواست پرنظرثانی پرمجبورکردیاہے۔جس کے بعدآج25اپریل سے ٹرین آپریشن بحالی ممکن نہ ہوسکے گی وفاقی حکومت نے ریلوے کی ٹرین آپریشن بحالی کی درخواست عارضی طورپرمستردکردی ہے۔ذرائع کے مطابق اب یکم مئی کے بعدیاپھر15رمضان کے بعدوفاقی حکومت کوروناصورت حال کومدنظررکھتے ہوئے جزوی ٹرین آپریشن بحالی کافیصلہ کرے گی۔بتایاجاتاہے کوروناکے باعث پاکستان ریلویزکی آپریشنل فریٹ ٹرینوں کی تعدادبھی15سے کم ہوکر5تک رہ گئی ہے۔ریلوے ٹریک ٹرنیں نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کے لئے جوکنگ ٹریک بنے ہوئے ہیں۔جبکہ ملک بھرمیں ریزرویشن دفاتربندہونے سے ریلوے کوہرہفتیایک ارب روپیسے زائدکی آمدن حاصل نہیں ہوپارہی۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کی بحالی لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کی گئی اور  تمام ٹرینیں اس وقت بحال ہوں گی جب وزیر اعظم عمران خان اجازت دیں گے۔
موخر