حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے‘ مسز شاہدہ احمد

    حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے‘ مسز شاہدہ ...

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ قوم نے ہمیشہ ہر مشکل کامقابلہ متحد ہوکر اور استقامت سے کیا کورونا وباسے نمٹنے کے لیے قوم کے ہر فرد کو اپنارول ادا کرناہے کورونا ریلیف فنڈ کے مشن کو پوری قوم مل کر کامیابی(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

سے ہمکناربنائے گی۔ وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ209کے معززین علاقہ سے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس مشکل گھری میں عوام کوریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے احساس کفالت پروگرام کٹیگری ون کے تحت ملک بھر میں 57 لاکھ خاندانوں میں 69ار ب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ نئے مرحلے کاآغاز ہونے جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت بلاامتیاز احساس کفالت پروگرا م کے تحت انتہائی صاف شفاف طریقے سے حقداروں کو ان کاحق پہنچارہی ہے مزید اس مشکل وقت میں مخیر حضرات کا رول بھی قابل تحسین ہے حکو مت کم وسائل کے ساتھ اپنی عوام کے ساتھ ہے۔

مسز شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -