حکومت کا آسان اقساط میں قرضے دینے کا اعلان، سرکاری ملازمین خوشی سے نہال

  حکومت کا آسان اقساط میں قرضے دینے کا اعلان، سرکاری ملازمین خوشی سے نہال

  

جام پور(نامہ نگار)کرونا کے باعث حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی مشکلات میں کمی کرتے ہوئے قرضہ جات میں اسانیاں پیدا کرتے ہوئے جون دوہزار بیس تک اسان اقساط میں رقم کی ادئیگی کوا اعلان کر دیا۔ پنجاب میں تعلیم ہیلتھ۔ ودیگر محکموں کے بیس ہزار سرکاری ملازمیں استفادہ حاصل کریں گے۔ درخواستیں طلب۔ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

نے کرونا کے پیش نظرمختلف سرکاری ملازمیں جنہوں نے اپنی سیلری سے لون حاصل کر رکھا ہے کو فاہد ہ دیتے ہوئے ان کے قرضہ کے لیے اقساط کی ادئیگی کے لیے پالیسی وضع کر دی ہے۔ مینیجر مظفر حسین ملک کے مطابق ایسے ملازمین جنہوں نے مارچ دوہزار بیس سے قبل لون حاصل کیا اور ریگولر بنیادوں پر لون کی اقساط کی ادائیگی کر رہے ہیں استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ سب ڈویژن جام پور میں تعلیم۔ ہیلتھ۔ جنگلات۔ ریونیو سمیت تقریبا چار سو ملازمین اس سکیم سے استفادہ حاصل کریں گے۔ تاہم مارک اپ کی رقم ہر صورت ادا ء کرنی ہو گی۔سکیم سے استفادہ حاصل کرنے والے لوگ بنک منیجر کے نام درخواست دے کرکے رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ پنجاب بھر کے چھتیس اضلاع کے بیس ہزار ملازمین استفادہ حاصل کریں گے۔ دوسری طرف ملازمین۔ نزیر احمد۔ باسط خان۔ جلیل احمد۔ غلام حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے لیے لون پالیسی نرم کرکے اورقرضہ کی ادائیگی میں رعایت دے کرکے دل جیت لیے ہیں۔

قرضے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -