میپکو‘ سحری‘ افطاری کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا حکم‘ کنٹرول رومز قائم

میپکو‘ سحری‘ افطاری کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا حکم‘ کنٹرول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے وزارت توانائی کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک میں سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ریجن بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے ہیڈ کوارٹر اور سرکلوں کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کردئیے گئے ہیں جہاں اعلیٰ افسران بجلی فراہمی کی صورتحال کا چوبیس گھنٹے جائزہ لیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سیکرٹری پاور ڈویڑن کے احکامات پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے والے متعلقہ افسران واہلکاروں کے خلاف فوری طورپر محکمانہ کاروائی کرنیکی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سپریٹنڈنگ انجینئر زلائن سپریٹنڈنٹس کی گرڈاسٹیشنوں میں ڈیوٹیاں لگائیں تاکہ بجلی بند ہونے کی صورت میں فوری طورپر بجلی بحالی کا کام شروع کیاجاسکے۔لائن سٹاف سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں الرٹ رہیں اور لائن پر کام کرنے سے قبل پرمٹ حاصل کریں۔ کوروناوائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اور حادثات سے بچنے کے لئے ٹی اینڈ پی کا استعمال لازمی کریں۔ میپکو ریجن میں رمضان المبارک کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے اور ریکوری پر توجہ دی جائے۔صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں افسران دفاترمیں موجود رہیں اور ایمرجنسی بنیادوں پر شکایات کا ازالہ یقینی بنایاجائے۔سب ڈویڑنوں میں ٹرانسفارمرز ٹرالیاں تیار حالت میں کھڑی رکھی جائیں اور ٹرانسفارمر خرابی کی صورت میں فوری طورپر بجلی بحال کی جائے۔
قائم