میپکو: بہتر وولٹیج کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور انرجی لاس ریڈکشن کے لئے 11KV فیڈرز کی بائفرکیشن اور ری ہیبلی ٹیشن کے منصوبوں کی(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
منظوری دیدی ہے۔ میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 156واں اجلاس چیئرمین اخلاق احمد سید کی زیر صدارت ویڈیولنک کے ذریعے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے 11KVفیڈرز کی بائفرکیشن /ری ہیبلی ٹیشن کے کیسز پیش کئے جنکی بورڈ نے منظوری دی۔بورڈ نے11KVمحسن وال فیڈر (میاں چنوں گرڈاسٹیشن)، 11KVغازی مردان فیڈر (بونگاحیات گرڈاسٹیشن)، 11KVبڈھ ڈھاکو فیڈر (ساہیوال اولڈ گراسٹیشن)، 11KV پیر سواگ اینڈ شاہ پورفیڈرز (کروڑلعل عیسن گرڈاسٹیشن) سمیت دیگر منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرزخالد مسعود خان اورشیخ فضل الہیٰ موجود تھے جبکہ بورڈ ڈائریکٹرز ظفر عباس، محمد انور شیخ،سعداللہ خان،شفیق ملک نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فنانس ڈائریکٹرجہانگیر بھٹہ، چیف انجینئر پلاننگ نوید انجم اقبال چیمہ، چیف اسٹریجیٹک پلانر محمد نواز، کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔
منظوری