تحریک انصاف کا 24واں یوم تاسیس‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

      تحریک انصاف کا 24واں یوم تاسیس‘ ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات

  

ملتان (نیوز رپورٹر) چیف وہیب قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 24 واں یوم تاسیس دراصل یوم تجدید عہد ہے دنیا کی سیاسی تاریخ میں پاکستان تحریک انصاف کی یہ طویل جدوجہد درا صل وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے جو انہوں نے پاکستان کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے کی(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہیانہوں نے کہا کہ ہی میں حکومت ملتے ہی بے شمار چیلنجز ورثے میں ملے بد قزمتی سے ماضی کی حکومتوں نے بے دردی سے ملک وقوم کو لوٹا۔ملک پر کھربوں روپے کے قرضے۔لوٹ مار اقربا پروری۔غرضیکہ ہر لحاظ سے ملک کو لوٹا گیا۔لکین ہم نے ہمت نہی ہاری وزیر عمران خان کی قیادت میں ملکی معاشی ٹیم نے معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی جدوجہد کی اور معیشت کو سنبھالا دیا اسی طرح عالمی سطح پر پاکستان کا وقاربلند کیا اور دنیا میں وطن عزیز کی اہمیت کا لوہا منوایا۔ کرپشن کے کرداروں کو کٹہرے میں لایا گیا۔ابھی ہماری حکومت کی جدوجہد جاری تھی کہ کرونا وائرس کی صورت میں عالمی وبا نے پوری دنیاکی طرح پاکستان کو بھی اپنی لہیٹ میں آلیا اس تمام تر صورتحال میں حکومت نے بہیتر حکمت عملی سے کرونا کے محاذ پر قوم کے بچاو کے لیے جدوجہد جاری رکھی ہوء ہے جسے پوری دنیا مان رہی ہے وفاقی حکومت ہو یا صوباء حکومتیں سب نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت عوامی میں ریلیف کے لیے خاطر خواہ اقدامات جاری رکھے ہوے ہیں اور حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیے ہوے ہیں تاکہ غریب اور بیروزگار طبقے کو ریلیف مل سکے اور انشا اللہ جلد ہی اللہ تعالیٰ کی نصرت سے ہم کرونا سے نجات پالیں گے ا اس مرتبہ یوم تاسیس بڑی سادگی سے منایا جارہا ہے اور میں آج کے دن کے موقع پر اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان اور تمام پارٹی ورکرز کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ (پاکستان تحریک انصاف ملتان سٹی کی تنظیم کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی 24ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیف وہیب قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر،سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر، جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ،سٹی سینئر نائب صدر حاجی سجاد سیال،نائب صدر شیخ واجد شوکت،انفارمیشن سیکرٹری شہباز قریشی،فنانس سیکرٹری امین انصاری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد ظہیراعوان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالمجید گجر،جوائنٹ سیکرٹری ملک عزیزاللہ لابر،عبدالوہاب خان ودیگر نے سٹی سیکرٹریٹ میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر چیف وہیب قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر،سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ملک میں کرپشن کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے ہر اس شخص کے خلاف کروائی کی جس نے اس ملک میں کرپشن کرتے ہوئے اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا اور عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں کو بیرونے ممالک ٹرانسفر کرنے والوں کو عوام کے سامنے لا ئے اور ان لوٹیروں کے خلاف قانونی کاروائی کی اور ان کرپٹ لوگوں کے خلاف صرف ایسا شخص ہی کروائی کر سکتا ہے جو خود کرپشن سے پاک ہو۔وہ شخص وزیر اعظم عمران خان ہے جس نے ان کرپٹ لوگوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ان کو قانون کے کٹھرے میں لا کھڑا کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے 24 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری اعجاز لوٹھر، ضلعی سیکرٹری اطلاعات عامر انور قریشی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یاسر خان، فنانس سیکرٹری جاوید اقبال غوری،شیخ عبدلسلام عارف،شہریار بھٹہ،عامر رضا گجّر، راو عادل،سید اقبال بخاری و دیگر تقریب میں شامل تھے۔ پارٹی کے بانی کارکنان محمّد یونس غازی، محمّد سلیم بخاری اور طارق احمد خان نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کے عمران خان کی شب و روز محنت کے نتیجے آج 24 سال بعد پاکستان تحریک انصاف نے مرکز، پنجاب، کے پی کے میں گورنمنٹ اور بلوچستان میں اتحادی گورنمنٹ قائم کی۔ کرونا کے باعث جہاں سپر پاور امریکا، یورپ اور برطانیہ جیسے ممالک مشکلات کا شکار ہیں وہاں پر WHO عمران خان کے دانشمندانہ اقدامات کا متعرف ہے اور انشااللہ کرونا سے نجات کے بعد پاکستان معاشی طور پر مزید مستحکم ہو گا۔ عمران خان کرونا اور معاشی صورتحال دونوں میں سرخرو ہوں گے۔

تقریبات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -