میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک‘120بجلی چوروں کو رگڑا

  میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک‘120بجلی چوروں کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 120بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ56ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لا کھ17 ہزار روپے جرمانہ عائد۔2 مقدمات درج۔23اپریل 2020ء کو ملتان میں 18گھریلواورکمرشل صارفین(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

کو 22131یونٹس چوری کرنے پر 698696 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15 گھریلو صارفین کو12723یونٹس چوری کرنے پر184736روپے جرمانہ،وہاڑی میں 9گھریلوصارفین کو7141یونٹس چوری کرنے پر114124روپے جرمانہ، بہاولپور میں 11گھریلوصارفین کو14442یونٹس چوری کرنے پر262598روپے جرمانہ،ساہیوال میں 14گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو14649یونٹس چوری کرنے پر245083روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 9گھریلو صارفین کو8086یونٹس چوری کرنے پر97500روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں 19گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو53521یونٹس چوری کرنے پر601666روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولنگر میں 9گھریلوصارفین کو 7213یونٹس چوری کرنے پر112970روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 16 گھریلواورصنعتی صارفین کو17171یونٹس چوری کرنے پر300177روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔
رگڑا