پتنگ نے بچے کی جان لے لی‘ گھر میں کہرام‘والدین کو دورے

  پتنگ نے بچے کی جان لے لی‘ گھر میں کہرام‘والدین کو دورے

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)خان گڑھ میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا خان گڑھ کے محلہ شیخانوالہ میں شیخ عمر کا 12 سالہ بیٹا زین جمعہ کے روز اپنے گھر کی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ اس دوران وہ چھت سے نیچے آ گرا, جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال خان گڑھ اور بعدازاں مظفرگڑھ لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا. بچے کی(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

اچانک موت سے پورا شہر سوگوار ہو گیا.اور والدین کو غشی کے دورے پڑ گئے ہیں۔

کہرام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -